05:13 , 28 جولائی 2025
Watch Live

امریکی محکمہ خارجہ سے 1300 سے زائد ملازمین برطرف

امریکی محکمہ خارجہ سے 1300 سے زائد ملازمین برطرف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے تسلسل میں امریکی محکمہ خارجہ نے بڑے پیمانے پر ملازمین کو برطرف کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز 1300 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا، جس کے بعد محکمے کے باہر شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔

ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین اہم شعبوں جیسے پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ، افغان مہاجرین کی امداد، خواتین کے حقوق، تعلیمی تبادلے، اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 3 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف ہے۔

محکمہ خارجہ کے باہر مظاہرین نے برطرف ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ دفتر چھوڑتے ہوئے کئی افراد آبدیدہ دکھائی دیے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ ادارے کو سابق صدر ٹرمپ کی ترجیحات کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے تاکہ موجودہ عالمی چیلنجز کا مؤثر انداز میں سامنا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا: "تیزی سے فیصلوں پر عملدرآمد اور بہتر نتائج کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔”

دوسری جانب احتجاج میں شریک ڈیموکریٹ سینیٹر کرسٹوفر وین ہولین اور سینیٹر اینڈی کیم نے برطرفیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کے "ظالمانہ اقدامات” کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION