04:00 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

انڈونیشین وزیردفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی: انڈونیشیا کے وزیردفاع نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں مسلح افواج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ انڈونیشین وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION