06:26 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اوپن اے آئی بورڈ نے ایلون مسک کی پیشکش کو مسترد کر دیا

اوپن اے آئی کے بورڈ کے چیئرمین نے ایلون مسک کی 97.4 ارب ڈالرز میں کمپنی خریدنے کی پیشکش کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بریٹ ٹیگلور نے ایک بیان میں کہا، "اوپن اے آئی فروخت کیلئے نہیں ہے، اور بورڈ نے مسک کی حریف کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو یک زبان ہو کر مسترد کر دیا ہے۔” یہ بیان مسک کی زیر ملکیت "ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اوپن اے آئی کی تنظیم نو ہماری غیر منافع بخش تنظیم کو مستحکم کرے گی اور اس کے مشن کو تقویت دے گی تاکہ اے جی آئی (آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس) انسانیت کے فائدے میں ہو۔”

مسک نے بدھ کو عدالت میں دستاویزات دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت اپنی پیشکش واپس لے لیں گے اگر اوپن اے آئی کا بورڈ اسے دوبارہ غیر منافع بخش "چیریٹی” ماڈل میں تبدیل کرے۔

اوپن اے آئی اس وقت ایک ہائبرڈ ڈھانچے کے تحت کام کر رہا ہے، جس میں ایک غیر منافع بخش ادارہ اور ایک منافع کمانے والی ذیلی کمپنی شامل ہے۔ اس کے منافع بخش ماڈل میں تبدیلی نے مسک کے ساتھ کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مسک اور ایلٹمین دونوں 2015 میں اوپن اے آئی کے بانی اراکین تھے، اور مسک نے ابتدائی طور پر 45 ملین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کی تھی۔ تاہم، تین سال بعد مسک نے کمپنی چھوڑ دی تھی، کیونکہ ٹیسلا کے ای آئی پر زیادہ توجہ دینے کے باعث اوپن اے آئی میں ممکنہ تنازعہ پیدا ہو رہا تھا۔

2023 کے آغاز میں، مسک نے اپنی خود کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی "ایکس اے آئی” قائم کی، جب اوپن اے آئی نے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION