02:32 , 28 جولائی 2025
Watch Live

اوپن اے آئی کا خفیہ منصوبہ: گوگل کروم کو ٹکر دینے والا نیا ویب براؤزر تیار

سان فرانسسکو: چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی گوگل کروم کی اجارہ داری توڑنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا ویب براؤزر متعارف کرانے والی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، اوپن اے آئی کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ یہ براؤزر آئندہ ہفتوں میں لانچ ہوگا اور صارفین کے براؤزنگ تجربے کو مکمل طور پر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ اے آئی براؤزر صارف کی سرگرمیوں کا تجزیہ کر کے انہیں چیٹ جی پی ٹی اسٹائل انٹرفیس کے ذریعے زیادہ آسان اور مؤثر معلومات فراہم کرے گا۔

ماہرین کے مطابق، اگر چیٹ جی پی ٹی کے 500 ملین ہفتہ وار صارفین اس براؤزر کو اپناتے ہیں، تو یہ گوگل کے اشتہاری ماڈل پر بڑا اثر ڈال سکتا ہے، کیونکہ کروم گوگل کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔

اوپن اے آئی کا یہ قدم صارفین کی ڈیجیٹل زندگی کو آسان بنانے اور گوگل کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION