02:42 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

"اپنے خاندان کو "کپور خاندان” جیسا نہیں کہا”مومل شیخ کی وضاحت

مومل شیخ

پاکستانی اداکارہ مومل شیخ نے گزشتہ سال ’365 نیوز‘ کے پروگرام "آفٹر آور”میں اشناء شاہ کے ایک سوال پر اپنے خاندان کو ’کپور‘ خاندان جیسا قرار دینے پہ بات کی تھی۔

اداکارہ نے کہا تھا اگر ان کے والد کے خاندان کے ساتھ بہروز سبزواری اور سلیم شیخ کے اہل خانہ کو بھی ملایا جائے تو ایک طرح سے ان کا خاندان بھارت کے معروف شوبز خاندان ”کپور“ جیسا ہوجائے گا۔جس پہ انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا تھا، یہ غلط ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کو ’کپور‘ خاندان قرار دیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی نے پورا پروگرام ہی نہیں سنا، وائرل ہونے والی ریلز دیکھیں اور فیصلہ کرلیا، ان کے مکمل جواب کو سننے والوں کو علم ہوگا کہ انہوں نے کیا کہا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION