07:00 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بجٹ سیشن: اپوزیشن کا احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کرنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا موقف پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین اسپیکر کے اجلاس میں شرکت کر کے بجٹ سیشن کے حوالے سے سفارشات مرتب کریں گے۔

بجٹ سیشن سے قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں احتجاج کی حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION