ویب ڈیسک
|
5 مہینے پہلے
ایرانی سپریم لیڈر نے ممکنہ جانشین کیلئے نام تجویز کر دیے، سیکیورٹی خدشات پر الیکٹرانک رابطے بند

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ممکنہ جانشین کے لیے تین علما کے نام تجویز کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیل اور امریکا کی ممکنہ کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔ 86 سالہ خامنہ ای، جو گزشتہ 36 برسوں سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں، نے سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکٹرانک پیغام رسانی ترک کر دی ہے اور اب صرف ایک قابلِ اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات بھیجتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن تین علماء کے نام زیرِ غور ہیں، ان میں خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای شامل نہیں، جنہیں پہلے جانشین کا مضبوط امیدوار سمجھا جاتا تھا۔ سابق صدر ابراہیم رئیسی بھی ایک ممکنہ امیدوار تھے، تاہم وہ مئی 2024 میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ایرانی وزارتِ اطلاعات نے اعلیٰ حکام اور فوجی کمانڈروں کو موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے استعمال سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ خامنہ ای ایران کی افواج کے سپریم کمانڈر اور عدلیہ، پارلیمان و حکومت پر بالادست اختیارات رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں خامنہ ای کو "آسان ہدف” قرار دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ "ہم انہیں ابھی قتل نہیں کر رہے۔” اس سے پہلے اطلاعات سامنے آئیں کہ اسرائیل نے خامنہ ای کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، جسے ٹرمپ نے ویٹو کیا تھا۔ نیتن یاہو بھی ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ خامنہ ای کا خاتمہ "جنگ کے خاتمے میں مددگار” ہو سکتا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے اس رپورٹ پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
15 گھنٹے پہلے

حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…8 گھنٹے پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…10 گھنٹے پہلے
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…14 گھنٹے پہلے
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی…14 گھنٹے پہلے

وزیراعظم کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کل صبح 10 بجے کابینہ کا اہم اجلاس طلب…60 منٹس پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…8 گھنٹے پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…10 گھنٹے پہلے
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…14 گھنٹے پہلے

وزیراعظم کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے…60 منٹس ago
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین…8 گھنٹے ago
دلہے کے ساتھ حیران کن واقعہ، بارات پہنچنے سے پہلے دلہن کی کسی اورسےشادی کردی
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں دلہن لینے آئے سرگودھا کے…8 گھنٹے ago
کرسٹیانو رونالڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی
پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…9 گھنٹے ago