07:00 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ایرانی وزیر خارجہ کی پیوٹن سے ملاقات، ایران نے روس سے مزید حمایت کی درخواست کر دی

ماسکو: ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی روس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے پیوٹن کو ایک خط بھی دیا گیا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف روس سے مزید مؤثر حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران کو اب تک روسی حمایت سے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا، اور ایران چاہتا ہے کہ روس خطے میں اس کے مؤقف کو زیادہ مضبوطی سے سپورٹ کرے۔ تاہم، اس حمایت کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "تاس” کے مطابق، عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اور روس مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اپنے مؤقف کو ہم آہنگ کر رہے ہیں۔

صدر پیوٹن نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش دہراتے ہوئے کہا کہ ماسکو اپنے حل طلب نکات دونوں فریقین تک پہنچا چکا ہے، اور ایران کو پرامن جوہری توانائی تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

پیوٹن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسرائیل نے روس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بوشہر کے جوہری پلانٹ پر کام کرنے والے روسی ماہرین اسرائیلی حملوں سے محفوظ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION