09:52 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری اسرائیلی حملے میں شہید

ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری اسرائیلی حملے میں شہید

ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ رات گئے اسرائیلی فضائی کارروائی کے دوران پیش آیا، جس میں تہران اور دیگر اہم شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، حملوں میں صرف جنرل باقری ہی نہیں بلکہ متعدد اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدان بھی شہید ہوئے ہیں۔ تاہم، حکام نے ان افراد کی شناخت اور تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایران میں جنرل محمد باقری کو ایک نرم گفتار لیکن سخت گیر فوجی رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا، جو خطے میں ایران کے دفاعی اور اسٹریٹجک معاملات میں کلیدی کردار ادا کرتے تھے۔ ان کی شہادت کو ایران کے لیے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION