08:39 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایرانی کراٹے چیمپئن اسرائیلی حملے میں جاں بحق

ایرانی کراٹے چیمپئن اسرائیلی حملے میں جاں بحق

تہران: ایرانی صوبہ لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئیں۔ ان کی شہادت کی تصدیق ایرانی کراٹے فیڈریشن نے کرتے ہوئے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہیلینا غولامی صرف ایک بہترین کھلاڑی ہی نہیں تھیں بلکہ ایرانی نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت اور رول ماڈل بھی سمجھی جاتی تھیں۔ ان کی ناگہانی موت پر ایران کی کھیلوں کی دنیا میں گہرے صدمے کی کیفیت ہے۔

واضح رہے کہ 13 جون 2025 کو اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے تھے، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے اور یورینیم افزودگی پر بات چیت جاری تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق اب تک ان حملوں میں کم از کم 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی تعداد 1,800 سے تجاوز کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION