04:44 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ایران-اسرائیل جنگ، حکومت کی آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ کرنے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے ایران-اسرائیل جنگ کی صورتحال کے پیش نظر آئل کمپنیوں کو 20 دن کا تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت دے دی۔

اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فوری 14 کروڑ لیٹر پیٹرول منگوانے کا حکم دیا ہے تاکہ ضروری مقدار یقینی بنائی جا سکے۔

پی ایس او نے حکومتی ہدایات پر تقریباً 7 کروڑ لیٹر تیل کے لیے ہنگامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جو 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچے گا۔

پی ایس او حکام کے مطابق، 26 جون کو آنے والے تیل بردار جہاز سے ملک میں یکم جولائی تک اضافی 14 کروڑ لیٹر تیل دستیاب ہوگا۔

حکومت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید ہنگامی اقدامات کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION