03:42 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ایران اسرائیل جنگ میں ایرانی شہیدوں کی تعداد 900 سے زائد ہو گئی

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے دوران ایران میں کم از کم 935 افراد شہید ہوئے جن میں 132 خواتین اور 38 بچے شامل ہیں۔

اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملے شروع کیے جن میں اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدان نشانہ بنے۔ ایران نے بھی اسرائیلی علاقوں پر شدید میزائل حملے کیے، جن میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے جنہیں مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان 24 جون کو جنگ بندی عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION