08:38 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایران اسرائیل جنگ کے اثرات: دنیا بھر میں دو دن کے دوران کتنی پروازیں منسوخ ہوئی

ایران اسرائیل جنگ کے اثرات: دنیا بھر میں دو دن کے دوران کتنی پروازیں منسوخ ہوئی

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نے عالمی فضائی آپریشنز پر گہرے اثرات ڈال دیے ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران دنیا بھر میں کم از کم 6 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جب کہ سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنگ کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈہ اسرائیل کا تل ابیب بین گوریون ائیرپورٹ ہے، جہاں یومیہ 44 ممالک کے لیے تقریباً 100 پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔ جنگی صورتحال کے باعث یہاں سے درجنوں پروازیں معطل ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شام، ایران، عراق اور لبنان کے اہم ہوائی اڈے بھی مسلسل بند ہیں جن میں دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور اومان کے کوئین علیا ائیرپورٹ شامل ہیں۔ ان بندشوں کے نتیجے میں خطے میں فضائی ٹریفک شدید متاثر ہو چکی ہے۔

اردن کے ہوائی اڈوں سے 40 مختلف ممالک کے لیے روزانہ 81 پروازیں روانہ ہوتی ہیں، لیکن خطے کی فضائی حدود میں جاری پابندیوں کے باعث کئی پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار کے مطابق ایران، شام اور قریبی علاقوں کی فضائی حدود کی بندش کے باعث صرف ان متاثرہ ہوائی اڈوں پر روزانہ تقریباً 3 ہزار پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION