11:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایران اسرائیل کشیدگی: ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے پر سنجیدہ غور

ایران اسرائیل کشیدگی

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران نے دنیا کی سب سے اہم تیل گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کو بند کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ پاکستانی اخبار "دی نیوز” کے مطابق ایرانی حکام اس ممکنہ اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن، اسماعیل کوثری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش پر سنجیدہ غور جاری ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں میزائل حملے اور فضائی جھڑپیں شدت اختیار کر چکی ہیں۔

آبنائے ہرمز کی عالمی اہمیت

آبنائے ہرمز خلیج فارس کو بحیرہ عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے اور یہ ایران، عمان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان واقع ہے۔ یہ دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہ ہے جس کے ذریعے خلیج فارس میں داخل ہونے کا واحد راستہ میسر ہے۔

عالمی سطح پر تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل اسی تنگ آبی راستے سے ہوتی ہے۔ آبنائے ہرمز اپنی کم ترین چوڑائی پر صرف 33 کلومیٹر چوڑی ہے، جس کی شپنگ لائنز کسی بھی عسکری کارروائی سے فوری طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION