06:38 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

پاکستانی حکومت نے شہریوں کو ایران، عراق، لبنان اور شام کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں موجود پاکستانی شہری انتہائی محتاط رہیں، اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور غیر ضروری سفر سے مکمل پرہیز کریں۔

حکام نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے قریبی پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد حاصل کریں۔

یہ سفری ہدایت ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جاری کی گئی ہے، جس سے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کی سیکیورٹی صورتحال متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION