06:14 , 12 نومبر 2025
Watch Live

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی: پاکستان کا سفری انتباہ جاری

پاکستانی شہریوں کو ایران کا سفر مؤخر کرنے کی ہدایت

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایران کا سفر فی الحال مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق، موجودہ حالات کے تناظر میں شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ایران جانے سے گریز کریں۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران میں مقیم پاکستانیوں کی سلامتی اور بحفاظت واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور مطلوبہ انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

خطے میں کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے حالیہ دنوں ایران پر شدید حملے کیے ہیں جن میں مبینہ طور پر اعلیٰ ایرانی کمانڈرز اور سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے جواب میں ایران نے جوابی کارروائیاں کیں اور اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران اور اسرائیل کی کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ میں بے چینی پیدا کر دی ہے اور خطے میں وسیع تر تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION