08:22 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایران سے جنگ اسرائیل پر بھاری پڑ گئی

ایران کے ساتھ جاری جنگ اسرائیل کے لیے بڑا مالی دباؤ بنتی جا رہی ہے، جہاں فوجی اخراجات یومیہ تقریباً 725 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ اعداد و شمار بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) رِعِم امیناخ نے یروشلم کے مقامی میڈیا "وائی نیٹ نیوز” کو دیے گئے ایک حالیہ تجزیے میں پیش کیے۔ ان کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں اسرائیل کو تقریباً 1.45 ارب ڈالر کا خرچ برداشت کرنا پڑا، جس میں حملوں اور دفاع پر تقریباً برابر اخراجات ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں پر اب تک تقریباً 593 ملین ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ فضائی کارروائیوں اور دفاعی اقدامات میں بھی بھاری سرمایہ صرف ہو رہا ہے۔

ایک حکومتی مشیر کے مطابق صرف جنگی طیاروں کے ایندھن اور ہتھیاروں پر روزانہ تقریباً 300 ملین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION