06:59 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ایران طویل جنگ کیلئے تیار، اسرائیل اور امریکہ کو سخت پیغام

تہران: پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے پوری طاقت کے ساتھ تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو جدید اسلحہ بھی استعمال کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے اپنے تازہ بیان میں اسرائیل کو واضح وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تہران کسی بھی قسم کی طویل جنگ کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی نئی دفاعی ٹیکنالوجیز اور ایجادات جلد دنیا کے سامنے لائے گا۔

جنرل واحدی کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنی میزائل قوت کو اسٹریٹیجک سطح پر ابھی تعینات نہیں کیا، لیکن وقت آنے پر جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا آنے والے دنوں میں ایرانی ایجادات اور دفاعی طاقت کا مشاہدہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION