09:26 , 7 نومبر 2025
Watch Live

ایران نے بھارتی شہریوں کو فوری طور پر تہران چھوڑنے کی ہدایت کردی

ایرانی وزارتِ خارجہ نے تہران میں موجود بھارتی شہریوں کو فوری طور پر شہر چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، موجودہ تنازع کے پیش نظر کچھ بھارتی طلبہ کو حفاظتی اقدامات کے تحت تہران سے باہر منتقل کیا گیا ہے، جب کہ کئی شہریوں کو آرمینیا کی سرحد کے ذریعے ایران سے نکلنے میں مدد دی گئی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی شہری کسی بھی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔ یہ اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں، جہاں علاقائی جنگ کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION