02:33 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ایران کے اسرائیل پر مسلسل حملے، تیسرے روز بھی اسرائیلی فضائی حدود بند

ایران کے اسرائیل پر مسلسل حملے، تیسرے روز بھی اسرائیلی فضائی حدود بند

ایران کی جانب سے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کے بعد اسرائیلی فضائی حدود تیسرے روز بھی بند رہی، جس کے باعث ملک بھر میں ہوائی سفر شدید متاثر ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جب کہ ہزاروں اسرائیلی شہری بیرونِ ملک پھنس گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک سکیورٹی صورتحال مکمل طور پر معمول پر نہیں آتی، فضائی حدود نہیں کھولی جائے گی۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنے سفری منصوبے ملتوی کر دیں۔

ایئرپورٹس پر بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ کئی مسافر مختلف ممالک کے ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور متبادل پروازوں کی تلاش میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION