05:15 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ایشیا کپ 2025 کس ملک میں ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کیلئے بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں میچز کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز ہے، حالانکہ ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد نیوٹرل مقام پر کیے جانے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ کے مقام کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

فی الحال سری لنکا اور متحدہ عرب امارات دونوں کو ایشیا کپ کے میچز کی میزبانی کے لیے زیر غور رکھا جا رہا ہے، تاہم ابھی تک ان میں سے کوئی بھی مقام حتمی نہیں ہو سکا۔

ویب سائٹ کے مطابق، اس سال ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور 19 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION