10:38 , 11 نومبر 2025
Watch Live

ایشیا کپ 2025 کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا

دبئی: ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ایونٹ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس بار ایونٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ انتظامی معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

ایشیا کپ سے قبل ایک تین ملکی سیریز پر بھی بات چیت جاری ہے، جس میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس سیریز کا مقصد ایشیا کپ سے قبل تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION