10:29 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت مقابلے کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

ایشیا کپ 2025 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کم از کم دو مقابلوں کی توقع ہے، جن کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایونٹ بھارت کی میزبانی میں ہوگا مگر نیوٹرل وینیو پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کو میزبان مقام بنانے کا امکان ہے۔

ٹورنامنٹ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

گروپ مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے، جبکہ سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیموں کا دوسرا مقابلہ 14 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔

ایشیا کپ کا فائنل 21 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION