11:21 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں نیلم پری کی شاندار کارکردگی

دوحہ: پاکستان کی باصلاحیت ویٹ لفٹر نیلم پری نے ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

دوحہ میں ہونے والی اس بین الاقوامی مقابلے میں نیلم پری نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابی نہ صرف انفرادی سطح پر ان کی محنت کا ثمر ہے بلکہ ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی ہے۔

ویٹ لفٹنگ کے میدان میں خواتین کی اس نمایاں کامیابی کو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کی ایک مثبت علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION