04:38 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ: اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دیدی

کولمبو: ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تینوں نمایاں کیوئسٹس — دفاعی چیمپئن اویس منیر، سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد — پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح حاصل کی۔ محمد آصف نے عمان کے عبداللہ رئیسی کو 0-4 سے ہرایا، جبکہ اگلے میچ میں سری لنکن حریف ارشاتھ محمد طحٰہ سے سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست کھائی، تاہم پوائنٹس کی بنیاد پر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION