09:27 , 7 نومبر 2025
Watch Live

ایف بی آر کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نیا اقدام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کو مؤثر بنانے کے لیے "کسٹمز کمانڈ فنڈ” کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام اور کسٹمز افسران دونوں کو متحرک کرنا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق جو بھی شہری اسمگلنگ سے متعلق قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرے گا، اسے 500,000 روپے تک انعام دیا جائے گا۔

اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں شریک کسٹمز اہلکاروں کو بھی خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

نیا فنڈ اسمگلنگ روکنے کے لیے درکار لاجسٹک سپورٹ، آلات اور دیگر اخراجات کو پورا کرے گا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ قدم پاکستان میں غیر قانونی تجارت کو روکنے، ریونیو بڑھانے اور قانونی کاروبار کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد دے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION