12:20 , 17 اکتوبر 2025
Watch Live

وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین کی ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات

نیویارک میں وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

بلال بن ثاقب نے ملاقات کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیئر کی، جس میں ایلون مسک کے والد کی گرمجوشی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

وزیر مملکت کے مطابق، ایلون مسک کے والد نے کہا کہ مارکیٹ میں آخر کار تیزی آ گئی ہے، اور اسے خراب نہیں کیا جانا چاہیے۔ بلال بن ثاقب نے یہ بھی لکھا کہ دنیا چاہتی ہے کہ ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں رہیں تاکہ امن اور ترقی ممکن ہو سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرپٹو اور بلاک چین کے معاملے پر تیزی سے کام کر رہا ہے، اور وزیر مملکت کے عالمی سطح پر رابطے بھی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION