06:42 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے، وکلا کا عدالت میں حیران کن انکشاف

کیلیفورنیا: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے وکلا نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے بلکہ تقریباً تمام کام موبائل فون کے ذریعے انجام دیتے ہیں۔

یہ انکشاف اوپن اے آئی کے خلاف جاری قانونی مقدمے کے دوران کیا گیا، جہاں ایلون مسک اور اوپن اے آئی ایک دوسرے کے خلاف شواہد پیش کر رہے ہیں۔

وکلا کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کے موبائل فونز اور ای میلز کو سرچ کیا جا سکتا ہے، لیکن ان کے پاس کوئی کمپیوٹر استعمال میں نہیں۔ یہ دعویٰ اس لیے حیران کن ہے کیونکہ مسک سوشل میڈیا پر اکثر لیپ ٹاپ کی تصاویر اور گیمنگ پوسٹس شیئر کرتے رہے ہیں۔

دسمبر 2024 میں انہوں نے اپنے 3 سال پرانے لیپ ٹاپ کی تصویر بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی تھی، وہ ایسی ویڈیو گیمز کا بھی ذکر کرتے ہیں جو صرف کمپیوٹر پر کھیلی جا سکتی ہیں۔

وکلا کے مطابق ایلون مسک بڑے ڈسپلے والے اسمارٹ فونز کو ترجیح دیتے ہیں اور تمام دفتری و ذاتی کام انہیں پر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے اوپن اے آئی اور سی ای او سام آلٹمین پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے اپنے غیر منافع بخش منشور کی خلاف ورزی کی ہے۔ جبکہ اوپن اے آئی ان الزامات کی تردید کر چکی ہے۔

عدالتی کارروائی میں دونوں فریقین نے دستاویزات اور ای میلز کو بطور شواہد جمع کرانے کی اجازت مانگی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION