08:43 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ٹرمپ کا ایپل سے بھارت میں آئی فونز نہ بنانے کا مطالبہ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات بھارت میں تیار نہ کریں بلکہ امریکہ میں ہی بنائیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایپل کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، مگر اب میں سن رہا ہوں کہ آپ سب کچھ بھارت میں بنا رہے ہیں، اور میں ایسا نہیں چاہتا۔

ایپل نے 2025 میں امریکا میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، تاہم کمپنی چین پر انحصار کم کرنے کیلئے بھارت میں آئی فونز کی تیاری بڑھا رہی ہے، اور آئندہ چند برسوں میں 25 فیصد فونز بھارت میں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ٹرمپ نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لینے والے ممالک میں سے ہے، اور امریکا کے ساتھ تجارت میں صرف اپنا فائدہ دیکھتا ہے۔

ایپل نے تاحال ٹرمپ کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION