ای او بی آئی پنشن میں اضافہ، لاکھوں پنشنرز کے چہروں پر خوشی

ای او بی آئی (ایمپلوائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن) کے پنشنرز کے لیے ایک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کم از کم پنشن میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنشن میں یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جبکہ اس کا باضابطہ اعلان یومِ مزدور (1 مئی) کو کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے مالی سال 2022-23 کے آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ای او بی آئی حکام نے بتایا کہ بورڈ آف ٹرسٹیز نے کم از کم پنشن کو 10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 ہزار روپے سے زیادہ پنشن لینے والوں کے لیے 15 فیصد اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس سے تقریباً پانچ لاکھ پنشنرز مستفید ہوں گے۔
اجلاس میں حکام نے انکشاف کیا کہ ای او بی آئی نے گزشتہ عرصے میں 2 ارب 79 کروڑ روپے کی ادائیگیاں جعلی پنشنرز کو کیں۔ آڈٹ پیراز میں یہ الزام سامنے آیا کہ بعض افراد کو ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے غیر قانونی طور پر پنشن دی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ای او بی آئی کے پاس اس وقت 600 ارب روپے کا فنڈ موجود ہے۔
ای او بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ ادارہ 1976 میں قائم ہوا، نادرا سے بھی پہلے، اور شناختی کارڈ کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی عمر کی تصدیق کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ ادارے میں صرف 38 فیصد منظور شدہ عملہ تعینات ہے، تاہم بھرتیوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور جلد نئے افسران کی شمولیت متوقع ہے۔
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
7 دن پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…2 گھنٹے پہلےاسکردو میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاح بحفاظت نکال لیے گئے
اسکردو: گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے اسکردو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک…5 دن پہلےسی سی ڈی کی کارروائی میں دو خطرناک ملزمان ہلاک
فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے ایک اہم پولیس مقابلے میں…6 دن پہلےراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,748 فٹ تک…7 دن پہلے
تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان
سندھ بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام کے بعد یکم اگست 2025 سے تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقاتِ…47 منٹس پہلےاسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…2 گھنٹے پہلےڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی ہے کہ ان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے…15 گھنٹے پہلےصدر پاکستان نے جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا
اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا…15 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت…2 گھنٹے agoاسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے بحری جہاز "حنظلہ” پر قبضہ کر لیا
اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب امداد لے کر جانے…2 گھنٹے agoڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے…15 گھنٹے ago