02:07 , 16 نومبر 2025
Watch Live

اے این پی کو بڑا جھٹکا: ثمر بلور ن لیگ میں شامل

پشاور: خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے، پارٹی کی اہم رہنما اور شہید ہارون بلور کی اہلیہ ثمر بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان وزیراعظم سیکریٹریٹ سے کیا جائے گا۔

ثمر بلور ماضی میں ہارون بلور کے حلقے سے ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں اور کچھ عرصے سے پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کش تھیں۔ ان کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی افواہیں بھی گردش میں تھیں۔

ادھر حاجی غلام احمد بلور نے اے این پی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق وہ پارٹی میں ہی رہیں گے اور اسے اپنی سیاسی شناخت کا حصہ سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہارون بلور کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی۔ وہ جولائی 2018 میں انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION