08:39 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بابر اعظم، شاہین آفریدی سمیت کونسے بڑے ناموں کی چھٹی؟ قومی ٹیم میں سرجری شروع!

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں انتہائی بری پرفارمنس پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ سینئر کھلاڑیوں بشمول بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ٹیم کے گروپ سٹیج سے باہر ہونے پر ہیڈکوچ اور مینیجر اپنی رپورٹ تحریر کریں گے۔ فہیم اشرف، خوشدل شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی سلیکشن پر بھی وضاحت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ رکنی سکواڈ میں خوشدل شاہ کو کپتان کے اصرار پر سیلیکٹ کیا گیا۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا تھا۔ محمد رضوان کی بطور کپتان کارکردگی کا بھی معائنہ ہوگا۔ دورہ نیوزی لینڈ سے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی اہم فیصلوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION