10:33 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا تیز ترین 6 ہزار سکور کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ بابر اعظم نے یہ ریکارڈ 123 اننگز میں بنایا۔ ان کے کیریئر میں 34 نصف سنچریاں اور 19 سنچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہاشم آملہ نے بھی 6 ہزار سکور 123 اننگز میں کیے تھے۔ تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے پاس ہے۔

بابر اور ہاشم آملہ کے بعد بھارت کے ویرات کوہلی 136 جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 139 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION