04:05 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

باجوڑ دہشت گرد حملہ، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی سمیت 5 افراد شہید

باجوڑ کے علاقے پھاٹک میلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل، دو پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شہید ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کے مطابق دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

شہداء کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ

پولیس لائن باجوڑ میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اعلیٰ حکام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے حملے کی شدید مذمت کی، زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی، اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے کو "فتنۂ ہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی” قرار دیتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION