11:39 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بارشوں کا سلسلہ، ملک بھر میں موسم خوشگوار ہو گیا

 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شدید گرمی کی لہر ٹوٹ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، گجرات، چنیوٹ، قصور، فیروزوالا اور سرگودھا سمیت گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ڈسکہ، نارووال، حافظ آباد، صفدرآباد (خانقاہ ڈوگران)، وزیرآباد اور سکھیکی میں بھی تیز بارشیں ہوئیں، جب کہ پنڈی بھٹیاں اور روجھان کے نواحی علاقوں میں بھی بادل خوب برسے۔

بارش کے بعد نارووال اور کئی دیگر علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ وزیرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے موسم کا رخ بدل دیا۔

سندھ اور بلوچستان کے شہروں شہدادکوٹ، قمبر، میہڑ، قبو سعید خان اور سجاول جونیجو میں بھی درمیانے سے تیز درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات کی صبح ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

بلوچستان کے شہر سبی اور اس کے مضافات میں بھی بارش ہوئی۔ ڈیرہ مراد جمالی، چھتر، منجھو شوری اور نصیرآباد میں بھی موسلا دھار بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION