02:21 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں ہفتے ملک میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال سے آنے والے موسمی سسٹمز مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر بالائی علاقوں میں شدید بارشیں برسا سکتے ہیں، جس سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ، لینڈسلائیڈنگ، درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش اور کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے سے خبردار کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ عوام سے محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION