10:01 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بالی ووڈ سٹار گووندا اور اہلیہ میں 37سال بعد طلاق؟

بالی ووڈ سٹار گووندا اور اہلیہ میں 37سال بعد طلاق؟

بولی وڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سونیتا آہوجا کے درمیان 37 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، دونوں کے درمیان جاری تنازعات اور طرزِ زندگی کے اختلافات ان کے رشتے میں دراڑ ڈال چکے ہیں۔

"دی ناؤ انڈیا” کی رپورٹ کے مطابق، ان کی شادی آخری مرحلے میں ہے اور جلد طلاق ہونے کا امکان ہے۔ مزید برآں، ZoomTV کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوویندا کی ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ قربت سونیتا کے لیے ناقابلِ قبول تھی، جو علیحدگی کی بڑی وجہ بنی۔

دوسری جانب، ہندی رش کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں سونیتا آہوجا نے تصدیق کی کہ وہ اور گووندا پہلے ہی الگ الگ گھروں میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا:

"ہمارے پاس دو گھر ہیں۔ میں اپنے بچوں اور مندر کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہتی ہوں، جبکہ گووندا بنگلے میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں وہ سوشل لائف انجوائے کرتے ہیں۔”

اگرچہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں، لیکنگووندا اور سونیتا کی جانب سے باضابطہ طور پر طلاق یا علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی۔ مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ آیا یہ خبریں سچ ثابت ہوں گی یا نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION