04:18 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

قومی سلامتی کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کے نہ جانے پر بانی پی ٹی آئی کا حیران کن ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ بہتر تھا۔

ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی تعریف کی۔ عمران خان نے اختر مینگل کے فیصلے کو بھی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو یہی فیصلہ کرتے۔

ذرائع کے مطابق، عمران خان نے کہا کہ غیر منتخب نمائندے اور حکومت کیسے اتنا بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی قیادت کیلئے پیغامات بھی بھجوائے۔ ملاقات میں مائنس ون فارمولے کا بھی ذکر ہوا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION