ویب ڈیسک
|
7 مہینے پہلے
وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے گھریلوں صارفین کیلئے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 7روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد گھریلو صارفین کو بجلی 34 روپے فی یونٹ ملے گی جبکہ صنعتی صارفین کو بجلی کی قیمت 48 روپے فی یونٹ ملے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہونے تک ہماری ایکسپورٹ ترقی نہیں کر سکتی۔ اس لیے اس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی میدان میں آگے بڑھتے ہوتے ماضی پر نظر ڈالنا بھی اہم ہے۔ ہم نے پُر خطر اور دشوار گزار سفر کا مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان پر دیوالیہ پن کی تلوار لٹک رہی تھی۔ عدم استحکام عروج پر تھا، آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا۔ بنیادی ضروریات کی امپورٹ کیلئے ایل سی کھولنے کیلئے پیسے نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولے کا پختہ یقین تھا کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ اس ٹولے نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے تمام حدیں پار کیں۔ معیشت کے استحکام کیلئے کاوشوں کی راہ میں ان عناصر نے بھاری رکاوٹیں کھڑی کیں۔ ذاتی مفاد اور سیاست کیلئے اس ٹولے نے ریاست کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھی کوشش کی گئیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے محنت رنگ لائی اور ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔ جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہونے جا رہا ہے۔ حکومت نے پچھلے ایک سال میں پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے کمی کی ہے۔ شرح سود آج 12 فیصد تک آچکی ہے۔ مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
13 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
23 گھنٹے پہلے

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…2 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…2 گھنٹے پہلے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ…3 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…13 گھنٹے پہلے

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…2 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…2 گھنٹے پہلے
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ…3 گھنٹے پہلے
دوغیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے کوٹ ادو کے 2نوجوانوں سے شادی کر لی
بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان کے شہر کوٹ…3 گھنٹے پہلے

رواں ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری…2 منٹس ago
نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے ممکنہ وجہ بتا دی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر…47 منٹس ago
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…2 گھنٹے ago
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی…2 گھنٹے ago