06:10 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کراچی: کے-الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) کو درخواست جمع کرائی ہے، جس میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخ میں 4.95 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو کراچی کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 4.94 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے 26 فروری کو کے-الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی ہے تاکہ مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس سے قبل رواں ماہ حکومت نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 1.23 روپے فی یونٹ تک کمی کی تھی۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین کو 1.22 روپے فی یونٹ جبکہ کے-الیکٹرک صارفین کو 1.23 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION