12:57 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بجلی کے بلوں میں ریلیف! عید پر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

حکومت نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی اپریل سے جون 2025 تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ حکومت نے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر ہوگا۔ یہ کمی ٹیرف سبسڈی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔ حکومت کی جانب سے اس مدت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی تھی، اور کہا تھا کہ یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو سے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION