02:06 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بجلی کے صارفین کیلئے خوشخبری: نیپرا نے 100 سے 500 یونٹس تک استعمال پر بنیادی ٹیرف کم کردیا

بجلی کے صارفین کیلئے خوشخبری: نیپرا نے 100 سے 500 یونٹس تک استعمال پر بنیادی ٹیرف کم کردیا

ماہانہ 100 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی، جس سے لاکھوں صارفین کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق بجلی کے بنیادی نرخ میں 1.15 پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے، اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اس کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔

فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ لائف لائن صارفین، جو ماہانہ 50 یونٹس یا اس سے کم استعمال کرتے ہیں، کے لیے پرانا ٹیرف 3.95 روپے فی یونٹ برقرار رکھا گیا ہے۔

مختلف کیٹیگریز کے لیے مقرر کردہ نرخ:

  • 51 سے 100 یونٹس تک لائف لائن صارفین: 7.74 روپے فی یونٹ

  • 1 سے 100 یونٹس تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین: 10.54 روپے فی یونٹ

  • 101 سے 200 یونٹس تک پروٹیکٹڈ صارفین: 13.01 روپے فی یونٹ

  • 1 سے 100 یونٹس تک نان پروٹیکٹڈ صارفین: 22.44 روپے فی یونٹ

  • 101 سے 200 یونٹس تک نان پروٹیکٹڈ صارفین: 28.91 روپے فی یونٹ

  • 201 سے 300 یونٹس تک: 33.10 روپے فی یونٹ

  • 301 سے 400 یونٹس تک: 37.99 روپے فی یونٹ

  • 401 سے 500 یونٹس تک: 40.20 روپے فی یونٹ

  • 501 سے 600 یونٹس تک: 41.62 روپے فی یونٹ

  • 601 سے 700 یونٹس تک: 42.76 روپے فی یونٹ

  • 700 یونٹس سے زائد: 47.69 روپے فی یونٹ

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION