07:06 , 27 جولائی 2025
Watch Live

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی مالی سال 2025-26 کا بجٹ منظور کرلیا۔

اسمبلی نے 66 محکموں کے لیے 1962 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی، جبکہ 547 ارب روپے ترقیاتی پروگرامز اور 157 ارب روپے سرپلس رکھے گئے۔

اپوزیشن نے کٹوتی کی تحاریک پر بحث نہ ہونے پر اجلاس سے واک آؤٹ کیا، اور بجٹ کی منظوری کا حصہ نہیں بنی۔

وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عمران خان کی رہنمائی کے بغیر بجٹ مکمل نہیں، لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وفاق اور پنجاب حکومتیں ان کی فنانس ٹیم کی عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر ایک صحافی کے سوال پر عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION