02:04 , 28 جولائی 2025
Watch Live

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستیں بحال

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں مجموعی طور پر 77 مخصوص نشستیں بحال کر دی گئی ہیں، جو اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد خالی تصور کی جا رہی تھیں۔

قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 11 نشستیں، خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8 اور اقلیت کی 3 نشستیں بحال ہوئیں۔ قومی اسمبلی سے مسلم لیگ (ن) کو 14 ، پیپلزپارٹی کو 5 جبکہ جے یو آئی (ف) کو 3 نشستیں ملیں گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے خواتین کی 21 اور اقلیت کی 4 نشستیں بحال ہوئی ہیں۔ جس میں سے جے یو آئی (ف) کو 10 ، مسلم لیگ (ن) کو 7 ، پیپلزپارٹی کو 7 جبکہ اے این پی کو 1 نشست ملے گی۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور اقلیت کی 3 نشستیں بحال ہوئی ہیں۔ جس میں سے مسلم لیگ (ن) کو 23 ، پیپلزپارٹی کو 2 ، مسلم لیگ (ق) اور آئی پی پی کو 1، 1 نشست ملے گی۔

سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیت کی 1 نشست بحال ہوئی ہے۔ جس میں سے پیپلزپارٹی کو 2 جبکہ ایم کیو ایم کو 1 نشست ملے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION