10:56 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

برج الرؤیا پر اسرائیلی حملہ، شہری خوف میں مبتلا

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں واقع رہائشی عمارت برج الرؤیا پر شدید فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ یہ حملہ بیروت چوک اور شارع جامعۃ الدول العربیہ کے قریب کیا گیا، جس کے بعد ملبے اور گرد و غبار نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی دفاعی افواج کا دعویٰ ہے کہ عمارت کو حماس کے عسکری مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اور حملے سے قبل رہائشیوں کو انخلا کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس سے قبل برج المشہدی اور برج السوسی کو بھی انہی دعووں کے تحت نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ یہ تمام کارروائیاں اسرائیلی فوج کی نئی فوجی مہم "عربات جدعون 2” کا حصہ ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں شدت آئی ہے۔ شاطی کیمپ، ایک اسکول، اور ایک مسجد پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 65 فلسطینی شہید ہوئے۔ خوراک کی شدید قلت کے باعث مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس سے غزہ جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 64,368 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی دباؤ کے باوجود، اسرائیلی حکومت اپنے جنگی عزائم پر قائم ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد، اس کا انتظام کسی تیسرے فریق کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION