06:19 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

برطانیہ کا پاکستانی طلبہ و محنت کشوں کے لیے ای ویزا سسٹم متعارف

برطانیہ کا پاکستانی طلبہ و محنت کشوں کے لیے ای ویزا سسٹم متعارف

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور ورک ویزا درخواست دہندگان کے لیے ایک نیا ای ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب زیادہ تر افراد کو پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق، اب درخواست دہندگان کو ایک ڈیجیٹل ویزا جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ اپنی امیگریشن حیثیت کو آن لائن دیکھ اور منظم کر سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سسٹم ویزا عمل کو زیادہ محفوظ، سادہ اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی کوشش کا حصہ ہے، تاکہ پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

برطانوی حکام نے کہا کہ یہ قدم جدید امیگریشن نظام کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے ہر سال ہزاروں پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد مستفید ہوں گے۔

اس نظام کی مزید تفصیلات اور درخواست کا طریقہ کار جلد سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION