برطانیہ کے تاریخی ونڈسر کیسل میں ایک ہزار سال میں پہلی بار افطار!

لندن: اپنی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں افطار کے وقت اذان گونجی، جس نے محل کی فضا کو روحانی رنگ میں رنگ دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، سینٹ جارج ہال جو عام طور پر سربراہان مملکت کی ضیافتوں اور خصوصی تقریبات کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس بار رمضان المبارک کے احترام میں مسلمانوں کی میزبانی کر رہا تھا۔ افطار کے وقت 350 سے زائد مسلمانوں نے یہاں روزہ کھولا، اور اذان کی آواز نے اس تاریخی مقام کو مزید پر وقار بنا دیا۔
روزہ داروں نے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے کھجوروں سے روزہ افطار کیا۔ سینٹ جارج ہال میں افطار کے لیے دریاں بچھائی گئیں، جن پر سفید چادریں اور انواع و اقسام کے کھانے اور مشروبات رکھے گئے تھے۔
ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر، سائمن میپلز، نے کہا کہ بادشاہ کئی برسوں سے مذہبی تنوع کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حمایت کر رہے ہیں۔
یہ تاریخی افطار ایک فلاحی ادارے کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا تھا۔ اس تقریب نے برطانیہ میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان بھائی چارے کی مثال قائم کر دی۔
ونڈسر کیسل برطانوی شاہی خاندان کی قدیم ترین اور تاریخی رہائش گاہوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ہے، جس کی تعمیر 11ویں صدی میں 1066ء کے دوران شروع ہوئی۔ ابتدا میں اسے رہائشی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا، لیکن 1110ء سے لے کر آج تک یہ کسی نہ کسی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہا ہے۔

وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…15 گھنٹے پہلے
کراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلے
طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…1 دن پہلے
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے

کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…47 منٹس پہلے
پاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…58 منٹس پہلے
وزیر خزانہ: پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ہو چکا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ ملک…1 گھنٹہ پہلے
پاسپورٹ میں والدہ کا نام شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی…3 گھنٹے پہلے

کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس…47 منٹس ago
پاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے…58 منٹس ago
وزیر خزانہ: پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ہو چکا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان…1 گھنٹہ ago
پاسپورٹ میں والدہ کا نام شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ نئے…3 گھنٹے ago
















