09:55 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بشریٰ بی بی کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

بشریٰ بی بی کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلی رپورٹ منگل کے روز اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

یہ سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوئی۔ بشریٰ بی بی کی نمائندگی ان کے وکلاء عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ عدالت نے درخواست گزار کے وکلاء کے ساتھ شیئر کرنے کا حکم دیا تاکہ وہ اس کا جائزہ لے سکیں۔

رپورٹ کے مطابق، بشریٰ بی بی کو جیل میں ایک علیحدہ اور کشادہ کمرے میں رکھا گیا ہے۔ انہیں روزانہ دو بار طبی معائنہ فراہم کیا جاتا ہے۔ کمرے میں گدا، کرسی، میز، کتابوں کی الماری، روشنی، اور پنکھا موجود ہے، جبکہ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے روم کولر بھی نصب کیا گیا ہے۔

مزید سہولیات میں ایک ایل سی ڈی ٹی وی، کھانے پکانے کے لیے علیحدہ کچن ایریا، اور میڈیکل آفیسر کی منظوری سے تیار کردہ کھانے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION