04:38 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے کل اسلام آباد میں ملاقات

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے پیر (کل) اسلام آباد میں ملاقات طے ہے، جس میں اہم سیاسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو آج اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں کل وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے اور مختلف اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اپنی جماعت کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، جبکہ حکومتی انتظامی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں ملک کو درپیش چیلنجز اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION