
سندھ دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون بہے گا، بلاول بھٹو

سکھر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت سن لے سندھوا ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔ سندھ دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون بہے گا۔
سکھر میں عوام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت سے کہتا ہوں ،سندھو ہمارا ہے ہم سندھو کو بچائیں گے۔ پاکستان کے عوام ،بین الاقوامی ممالک بھارتی فیصلے کو نہیں مانیں گے۔ مودی نے اپنی کمزوریاں چھپانے کیلئے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے۔ بھارت نے یکطرفہ فیصلہ کر کے پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہم سب نے مذمت کی لیکن بھارت نے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔ اس بار بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میلی آنکھ سے ہمارے سندھو دریا کی طرف دیکھ رہا ہے۔ پاکستان کے 4صوبے 4بھائی ہیں ،مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ سرحد پر ہماری افواج بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گی۔ وزیراعظم کو یقین دلاتا ہوں بھارت کیخلاف ہم حکومت کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے عوام کی مدد سے ہماری جدوجہد کامیاب ہوئی، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سندھ کے عوام کا مطالبہ تھا کہ سندھو پر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ بات طے ہو چکی کہ سندھ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا نہروں کے منصوبے سے پیچھے ہٹنا جیالوں کی کامیابی ہے۔ یقین دلایا گیا ہے کہ دریائے سندھ پر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ وزیراعظم کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے تحفظات سن کر فیصلہ کیا۔ تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے نہریں بنیں گی ورنہ کوئی نہر نہیں بنے گی۔
خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
10 منٹس پہلے
خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری…10 منٹس پہلےغیر قانونی افغان باشندے جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا…2 گھنٹے پہلےلاہور میں اغوا کے بعد نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے ملی
لاہور کے علاقے کاہنہ سے دو روز پہلے اغوا ہونے والے 26 سالہ مبشر اقبال کی لاش جھاڑیوں سے ملی…8 گھنٹے پہلےساہیوال میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک گرفتار، دوسرا فرار
ساہیوال کے نواحی علاقے 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں…8 گھنٹے پہلے
خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری…10 منٹس پہلے‘سعودی عرب میں شہباز شریف کی عزت، پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے ‘
سرگودھا — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اب عالمی سطح پر مضبوط اور مستحکم ملک کے…13 منٹس پہلےغیر قانونی افغان باشندے جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا…2 گھنٹے پہلےعمران خان کا چیف جسٹس کو نیا خط، انصاف سے محرومی اور قید کی حالت پر شکوہ
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک…3 گھنٹے پہلے
خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں…10 منٹس ago‘سعودی عرب میں شہباز شریف کی عزت، پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے ‘
سرگودھا — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ…13 منٹس ago’میری بیوی عورت ہی ہے، ٹرانس جینڈر نہیں‘ فرانسیسی صدر نے ثبوت پیش کرنے کا اعلان کردیا
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیٹ…1 گھنٹہ ago‘سلمان آغا کی گفتگو سے حیران ہوں،یہاں بسم اللہ ہی غلط ہو رہی ہے، مڈل آرڈرز نہیں ‘
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کے…2 گھنٹے ago